باس بننے کیلئے جے شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ ہی بدلنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کو بدلنے کا عندیہ دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ا?ئی سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2027-2029 سائیکل کیلئے 4 روزہ ٹیسٹ میچز کی منظوری کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔ آئی سی سی سربراہ کی جانب سے ٹیسٹ میچز کو 4 روز تک محدود کرنے کی بات ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کے دوران کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کو روایتی ٹیسٹ سیریز یعنی ایشز، بارڈر-گواسکر ٹرافی اور اینڈرسن-ٹنڈولکر ٹرافی کیلئے 5 روزہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ا?ئی سی سی سربراہ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ کے اقدام میں تبدیلی سے 4 روزہ ٹیسٹ میچز کی منظوری سے چھوٹے ممالک کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کو تین ہفتوں سے کم وقت میں مکمل کرنے کا موقع ملے گا جبکہ مالی و لاجسٹک چیلنجز بھی کم ہوجائیں گے۔4 روزہ ٹیسٹ میچ کے دوران پلئینگ کنڈیشنز سے روزانہ 98 اوورز کا کھیل ہوگا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 4 روزہ ٹیسٹ میچز کی منظوری 2027-29 کے سائیکل سے متوقع ہے۔