کیوبا ایک ناکام ملک، امریکہ کے ساتھ معاہدہ کر لے، امریکہ میں مہنگائی اور قیمتوں میں نمایاں کمی آئی، امریکی صدر کی گفتگو
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شامل ہوں گے۔ائیرفورس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ مذاکرات انتہائی اہم ہوں گے اور وہ ان میں براہ راست نہیں بلکہ بالواسطہ کردار ادا کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران ماضی میں مذاکرات کے دوران سخت موقف اختیار کرتا رہا ہے، تاہم گزشتہ سال امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد تہران کو اپنے موقف کے نتائج کا اندازہ ہوا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس بار ایران مذاکرات کیلئے سنجیدہ دکھائی دیتا ہے اور ممکنہ طور پر کسی معاہدے تک پہنچنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بات چیت سے ایران ایک خراب مذاکرات کار ثابت ہوا ہے، تاہم امید ہے کہ آئندہ مذاکرات میں تہران معقول اور سنجیدہ رویہ اختیار کرے گا۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے امریکا سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ غزہ کے حوالے سے قائم کیے گئے غزہ پیس بورڈ میں بہترین اور باصلاحیت والے رہنما شامل ہیں اور یہ بورڈ اقوام متحدہ کے تعاون سے کام کرے گا۔