رائیونڈ میں بہن سے تعلقات کے الزام پر ملزم فیضان نے فائرنگ کرکے نوجوان طیب کوقتل کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقے میں غیرت کے نام پرنوجوان کو قتل کردیا گیاپولیس کے مطابق رائیونڈ میں بہن سے تعلقات کے الزام پر ملزم فیضان نے فائرنگ کرکے نوجوان طیب کوقتل کر دیاملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کوقبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے میں منتقل کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے اور جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا