پنجاب میں پی ٹی آئی کو متحرک کرنے کیلئے خصوصی ہدایات جاری

ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں کنونشنز منعقد اور احتجاجی مہم چلائی جائے:چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ
  لاہور(آئی این پی )پنجاب میں  پی ٹی آئی کو متحرک کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں۔ذارئع کے مطابق چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے صوبے میں کارکنان کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔عالیہ حمزہ کی جانب سے ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں کنونشنز منعقد اور احتجاجی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح سینٹرل پنجاب میں 18 فروری کو کنونشن منعقد کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔دریں اثنا جنوبی پنجاب میں 19، نارتھ پنجاب 20 اور ویسٹ پنجاب میں 21 فروری کو کنونشن منعقد کیے جانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔