کہہ رہے ہیں سپیکر سے بات کی گئی ہے آپ استعفیٰ دیدیں آپ کا استعفیٰ منظور کرلیا جائے گا
زبردستی استعفیٰ لیا تو اسمبلی نہیں چلے گی، کس قانون کے تحت ایم این ایز کو تنگ کیا جارہا ہے
اسلام آباد(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں کہاا ہے ہمیں استعفیٰ دینے کیلئے کہا جارہا ہے، کہہ رہے ہیں سپیکر سے بات کی گئی ہے آپ استعفیٰ دیدیں آپ کا استعفیٰ منظور کرلیا جائے گا، زبردستی استعفیٰ لیا گیا تو اسمبلی نہیں چلے گی، قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کس قانون کے تحت ایم این ایز کو تنگ کیا جارہا ہے۔اراکین کو خود سٹیبلشمنٹ حکومت اور انتظامیہ سے خطرہ ہے۔ہم نے ایوان میں خصوصی کمیٹی بنائی تھی اس کمیٹی نے ابھی تک کیا نتیجہ نکالا۔ پنجاب میں ہمارے اراکین کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔