چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) سکول کے مین ہول میں گر کر 6 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے بعد سکول کی ہیڈ مسٹریس کو معطل کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ا?فیسر ساہیوال نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول40بارہ ایل کی ہیڈمسٹریس ریحانہ اختر کو معطل کر کے واقعہ کی دو روز میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔