قصور(خصوصی رپورٹ)قصور کے نواح علی احمد شاہ کالونی میں پی ٹی سی ایل فلیش فائبر کا ملازم پول سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ پی ٹی سی ایل فلیش فائبر کا ملازم قادر آباد کا رہائشی محمد الیاس انٹرنیٹ کیبل میں آنیوالی خرابی دور کرنے کے لیے پول پر چڑھا ہوا تھا کہ اچانک زمین پر آن گرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر لاش کو بابابلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔