چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)سپیشل جج انسداد دہشتگردی عدالت ساہیوال ضیا آ خان نے کالعدم تحریک لبیک کے گرفتار دو عہد یداروں نعمان علی، بشارت علی کے جسمانی ریمانڈ میں 4 یوم کی توسیع کر کے پولیس تھانہ صدر چیچہ وطنی کے حوالے کر دیا۔ ڈی آئی بی پولیس انسپکٹر شاہد نذیر نے ملزموں سے موبائل بر آمد کرنے کیلئے ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔عدالت نے ملزموں کو دوبارہ 18 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے دیگر نو ملزموں عمیر ،سلیم ،عظیم شہزاد، عثمان مقصود، غلام سرور فخر الدین، گل شیر اور سعد کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور دوبارہ 28 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ پولیس صدر چیچہ وطنی نے 13 اکتوبر کو 60 کارکنوں اور عہدیداروں کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔