اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر یشن و سپورٹس یوتھ ڈیپارٹمنٹ مالاکنڈ کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے ملاکنڈ ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس چیمپئن شپ آج، جمعہ،17 جولائی کو سخاکوث سپورٹس سٹیڈیم مالاکنڈ میں منعقد ہوگی۔ گزشتہ روز خیبر پختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری انجینئر سیف اسلام آفریدی کے مطابق چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں مالاکنڈ ڈسٹرکٹ کے کھلاڑی حصہ لیں گے اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔