گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ مدت آج ختم

لاہور(کرائم ر پورٹر)گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کے بعد مقررہ مدت آج ( بدھ)کو ختم ہو جائے گی۔مالی سال 2024-25کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے حوالے سے سسٹم کے فریزہونے ،ڈیٹاانٹری نہ ہونے ، آئرس پورٹل پرایررزاورلاگ اِن مسائل برقرار ہیں،ا?ئرس پورٹل پر فائلنگ کے دوران شناختی کارڈ اور ویری فکیشن کوڈکی غلطیاں بھی رپورٹ ہو رہی ہیں۔صارفین کے مطابق آئرس سسٹم پرغیرمعمولی بوجھ ہونے سے فارم فائلنگ،سبمیشن کے مسائل جوں کے توں ہیں ،ا?ئرس کی متعددٹیکنیکی خرابیوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔