کراچی (آئی این پی )سونے کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے ۔منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے اضافہ ہو گیا۔ خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگئی ،22 قیراط سونے کی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 916 روپے فی تولہ جبکہ 21 قیراط سونا 3 لاکھ 89 ہزار 375 روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت مستحکم ہے، 10 گرام چاندی 6 ہزار 300 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 33 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 109 ڈالر پر پہنچ گیا۔