لاہور ( کرائم رپورٹر)وائلڈلائف سٹاف رحیم یار خان نے طویل اور کٹھن صحرائی سفر کے بعد مشتبہ 2اونٹ سواروں کی تلاش کے بعد ان کے قبضے سے زندہ نایاب چنکارہ ہرن کا بچہ اور ایک تلوربر آمد کرلیا جبکہ دونوں ملزموں کو موقع پر گرفتار کرکے وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3لاکھ 20ہزار 500روپے جرمانہ کیا گیا۔