پنجاب پولیس کیلئے ایک لاکھ 34ہزاریونیفارم تیار

 پولیس افسروں اور اہلکاروں کو آج سے یونیفارم جرسی پہننے کی ہدایات 
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کیلئے ایک لاکھ 34ہزاریونیفارم تیارکروالئے گئے ہیں،زرائع کے مطابق صوبہ بھرمیں ملازمین کو نئے یونیفارم کی فراہمی جلدشروع کردی جائیگی،پنجاب پولیس کی نئی یونیفارم کی خریداری کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے 90کروڑروپے مختص کئے گئے تھے اور آئی جی پولیس نے یونیفارم کی خریداری کے لئے 30نومبرکی ڈیڈلائن مقررکی تھی۔ایس ایس پی ایڈمن نے سردی کی آمد کے باعث پولیس افسروں اور اہلکاروں کو یونیفارم جرسی پہننے کی ہدایات جاری کردی ایس ایس پی ایڈمن نے مراسلہ جاری کر دیاذرائع کے مطابق ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے سردی کی آمد کے باعث پولیس افسران اور اہلکاروں کو یونیفارم جرسی پہننے کی ہدایات جاری کردی ایس ایس پی ایڈمن عاطف نزیر نے مراسلہ جاری کر دیا مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار اور افسران آج 15 نومبر سے جرسی کا استعمال کریں گئے پولیس افسران اور اہلکار غروب آفتاب سے لیکر طلوع آفتاب تک یونیفارم جرسی پہننے کے پابند ہوں گئے