لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹائون پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 جواریے گرفتار کر لئے۔ پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹائون پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جواریے رفاقت،اشفاق،علی رضا اور مبشر کوگرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 18 ہزار سے زائد نقد رقم ،موبائل، کجی دانہ اور تاش کے پتے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔