بلوچستان کے شہر تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زیر زمین گہرائی 35 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز تربت سے 83 کلومیٹر جنوب میں واقع تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لیکن شہری خوف کے باعث کھلے مقامات پر موجود رہے۔
زلزلے کی وجوہات:
زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں (یوریشین، بھارتی اور اریبین) پر مشتمل ہے، اور زیر زمین حرارت کے باعث یہ پلیٹیں حرکت کرتی ہیں۔زمین ہلنے سے پیدا ہونے والی لہریں زلزلہ کہلاتی ہیں، اور یہ لہریں دائرے کی شکل میں پھیلتی ہیں۔زلزلے زیادہ تر ان علاقوں میں آتے ہیں جو پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔
پاکستان میں زلزلے کا خطرہ:
پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے، جس کے باعث کسی بھی وقت زلزلہ آ سکتا ہے۔حساس ترین علاقے: کشمیر، گلگت بلتستان، کوئٹہ، مکران، کراچی، اسلام آباد وغیرہ۔پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے حساس زلزلہ زدہ ملک ہے۔انڈین پلیٹ اور یوریشین پلیٹ کی حرکات لاکھوں سال سے جاری ہیں، اور زیر زمین فالٹ لائنز کم یا درمیانے درجے کے زلزلے پیدا کرتی رہتی ہیں۔