ہر گلی میں ماسٹرز ڈگری والے بے روزگار موجود ہیں:سردار شاہ

وفاق نے سکولوں کی بحالی کیلئے 5 ارب روپے دیے ہیں،وزیرِ تعلیم سندھ کی میڈیا سے گفتگو
کراچی (آن لائن)وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم صوبوں کا کام ہے صوبوں نے ہی کام کرنا ہے۔وفاق نے سکولوں کی بحالی کے لیے 5 ارب روپے دیے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ تعلیم کا سیکٹر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،  وفاق عملی طور پر بھی ہمیں سپورٹ کرے،ہر گلی میں ماسٹرز ڈگری والے بے روزگار موجود ہیں۔وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ آؤٹ آف سکول بچوں کو سکول لانا بہت بڑا چیلنج ہے جبکہ بچوں کے آؤٹ آف سکول ہونے کی بڑی وجہ غربت ہے،سکولوں میں بچوں کو تکنیکی تعلیم بھی دے رہے ہیں۔ سردار شاہ نے مزید کہا کہ امتحانی سسٹم سے بہت ساری شکایات ہیں جبکہ فیڈرل بورڈ نے سسٹم بہتر کیا ہے اور اسسمنٹ کے نظام کو بہتر کرنا ہے۔