برازیلیہ (آئی این پی )برازیل کے شہر میناس گیریس میں ہونے والی نیلامی میں ایک بھارتی نسل گائے نیلور نے 40بھارتی کروڑ روپے میں فروخت ہوکر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 1ارب 28 کروڑ 87 لاکھ روپے میں بنتا ہے۔نیلور گائے نے مہنگی ترین مویشی ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔گائے اپنی خوبصورت سفید کھال، ڈھیلی جلد اور کندھوں پر نمایاں کوبڑ کے لیے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔عالمی ریکارڈ کے علاوہ ویاتینا نے ٹیکساس میں چیمپئن آف دی ورلڈ مقابلے میں مس سائوتھ امریکا بھی جیتا۔ یہ مویشیوں کے لیے مس یونیورس کے مقابلے کی طرح ہے۔