سیلانی ویلفیئر کے بانی مولانا بشیر فاروق ترکیہ میں حادثے کا شکار، زخمی

سیلانی ویلفیئر کے بانی مولانا بشیر فاروق ترکیہ میں حادثے کا شکار، زخمی

سیلانی ویلفیئر کے بانی مولانا بشیر فاروق ترکیہ میں پھسل کر گرنے سے زخمی ہو گئے۔
مولانا بشیر فاروق قادری، جو سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین ہیں، اپنے حالیہ دورہ ترکیہ کے دوران، سیلانی ہیڈ آفس ترکیہ کے وضو خانہ میں پاؤں پھسلنے کے باعث گر کر زخمی ہو گئے۔سیلانی ویلفیئر کے مطابق، اس حادثے کے نتیجے میں مولانا بشیر فاروق قادری کے کاندھے کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہے۔ جمعہ کی صبح وہ ترکیہ سے کراچی پہنچے اور فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔طبی رپورٹ کے مطابق، مولانا کی طبی حالت بہتر اور مستحکم ہے، تاہم ضروری ایکس رے اور ٹیسٹ کے بعد کنسلٹنٹ ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال ان کا آپریشن مؤخر کیا جائے گا۔