ماہرہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

کراچی (شوبز ڈیسک) سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ماہرہ نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر کیا، انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ہم منصوبے بناتے ہیں لیکن پھر اللہ بہترین منصوبہ بندی کرنے والا ہے۔اداکارہ کے اس اعلان کے بعد ان کی مذکورہ تصویر سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہوگئی۔متعدد فنکاروں نے ماہرہ کو زندگی کے اس نئے سفر پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اداکارہ مایا علی نے ماہرہ کی پوسٹ پر کمنٹ کیا ماشاء اللہ آپ دونوں کے لیے میں بے حد خوش ہوں، دل سے ڈھیروں دعائیں اور بہت سارا پیار۔اس کے علاوہ اداکارہ صبور علی نے لکھا اور اللہ کے منصوبے ہی ہمیشہ ہمیں سب سے زیادہ پسند آتے ہیں۔ماہرہ خان کی پوسٹ پر اداکارہ یمنی زیدی، ایمن خان، ثروت گیلانی اور صنم جنگ نے بھی کمنٹس کیے ہیں۔