لاہور(خصوصی رپورٹ)امن و امان کی خراب صورتحال پرزیر حراست ملزموں کو چوتھے روز بھی ماتحت عدالتوں میں پیش نہ کیا جاسکا۔عدالتی ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کی عدالتوں میں ڈیوٹی ممکن نہ ہونے پر ملزموں کو پیشی سے روکا گیا۔جوڈیشل پولیس نے سیشن جج لاہور سمیت ایڈمن ججز کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔ جوڈیشل ملزموں کوجیلوں میں ہی رکھا گیا جبکہ زیر حراست ملزموں کے کیسز میں جیل ورانٹ کے ذریعے حاضری لگائی گئی۔ چار روز سے پولیس کی سکیورٹی ڈیوٹیوں پر عدالتوں میں معمول کی کارروائی متاثر ہو رہی ہے۔