انڈر گرا ئونڈ پارکنگ پلازہ کے تمام پہلو ئوں پر بیک وقت کام جاری ہے
لاہور (خصوصی رپورٹ )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ٹیپا آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کے جاری کاموں میں پیش رفت بارے بریفنگ دی گئی۔نیلا گنبد پارکنگ پلازہ سے منسلک متاثرہ دکانداروں کو جلد ادائیگی کی جائے گی۔نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کی 457 میں سے 277 پائلیں مکمل، 400 میں سے 35 میٹر تک کیپ بیم بھی ڈال لیے گئے۔نیلا گنبد انڈر گرا ئونڈ پارکنگ پلازہ کے تمام پہلو ئوں پر بیک وقت کام جاری ہے۔ اجلاس میں بھاٹی چوک اور داتا دربار ری ماڈلنگ منصوبے کے ڈیزائن کے مختلف پہلو ئوں پر بریفنگ دی گئی۔