لا اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن مخدوم علی خان مستعفی

 27ویں آئینی ترمیم نے آزاد عدلیہ کا جہاز مکمل ڈبو دیا، آزاد عدلیہ تباہ ہوچکی:مخدوم علی خان 
اسلام آباد(آئی این پی ) لا اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن مخدوم علی خان مستعفی ہوگئے۔ مخدوم علی خان نے چیئرمین لا اینڈ جسٹس کمیشن کے سربراہ کو اپنا استعفی بھجوا دیا۔مخدوم علی خان نے بھی استعفیٰ 27ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں دیا۔ مخدوم علی خان نے کہا کہ خیال تھا کہ 26ویں ترمیم کے بعد بھی زوال سے بچنا ممکن ہے، حقیقت پسندوں نے خبردار کیا تھا کہ میں حقیقت سے بے خبر ہوں، زخموں سے چور ہو چکا تھا لیکن ڈوبا نہیں تھا، امید تھی کہ وکالت کامیاب ہوگی اور بہتری کا راستہ نکلے گا۔ رکن لا اینڈ جسٹس کمیشن نے کہاکہ 27ویں آئینی ترمیم نے آزاد عدلیہ کا جہاز مکمل ڈبو دیا، آزاد عدلیہ تباہ ہوچکی اب قانون و انصاف کمیشن کا حصہ نہیں رہ سکتا،قانون و انصاف کمیشن کے قیام کا مقصد قوانین کی اصلاح کرنا تھا۔