لاہور(کرائم رپورٹر)سنگھ پورہ کے قریب جی ٹی روڈ پر واقع زم زم پلازہ کے سامنے ایک بل بورڈ اچانک پارک شدہ گاڑیوں پر آ گرا، جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ترجمان ٹریفک پولیس کے طابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ عملہ موقع پر پہنچ گیا اور بل بورڈ سمیت متاثرہ گاڑیوں کو فوری طور پر ہٹا دیا گیاکارروائی مکمل ہونے کے بعد ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ہے اور اس وقت جی ٹی روڈ پر آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔