گرا ئونڈز کو دو ڈیپاٹمنٹس کے تعاون سے اپ گریڈ کیا جائے گا ،ایک ارب روپے خرچ ہونگے: معاہدہ ہوگیا
لاہور( کرائم رپورٹر)سکولوں کی گرا ئونڈز کو اپ گریڈ کرنے پر ایک ارب روپے خرچ ہونگے۔گرا ئونڈز کو دو ڈیپاٹمنٹس کے تعاون سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے محکمہ سپورٹس کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کا کہنا ہے کہ سکولوں کی گرا ئونڈز کی اپ گریڈیشن کے لیے 5 سو ملین محکمہ سکول ایجوکیشن دے گا۔ پانچ سو ملین محکمہ سپورٹس فراہم کرے گا۔ سکولز کھیلوں کے لیے ٹیلنٹ فراہم کرنے کی نرسری ہے۔گرا ئونڈز اپ گریڈ ہونے سے نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ نکھارنے کا موقع ملے گا۔