عمرہ تحائف کے نام پر شہریوں سے فراڈ

ملزم شہریوں کو عمرہ کے تبرکات دینے کا جھانسہ دے کر نقدی اور قیمتی زیورات ہتھیا لیتا تھا ، پکڑا گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمرہ تحائف کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والا نوسرباز گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق ملزم شہریوں کو عمرہ کے تبرکات دینے کا جھانسہ دے کر ان سے نقدی اور قیمتی زیورات ہتھیاتا تھاسیف سٹی کیمروں اور جدید مانیٹرنگ سسٹم کی مدد سے ملزم کی نقل و حرکت کو ٹریس کیا گیا، جس کے بعد پولیس کے ساتھ بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیجیٹل ٹریکنگ اور نگرانی کے باعث شہریوں کو بڑے مالی نقصان سے بچا لیا گیا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور پولیس کے باہمی تعاون سے ملزم کو قانون کے شکنجے میں لایا گیا ہے جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ دیگر متاثرہ شہریوں کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی شہریوں کو فراڈ، جعلسازی اور جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، کیمروں اور ڈیجیٹل نظام کی بدولت ایک بار پھر شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔