حج آپریشن2026: پی آئی اے نے کرایوں کی تفصیل جاری کردی

 کراچی (آئی این پی )حج آپریشن کیلئے پی آئی نے کرایہ نامہ جاری کر دیا  ۔  قومی ایئرلاین کی کرایوں کی تفصیلات اور قوائد کے مطابق حج کرائے امریکی ڈالر کی کرنسی کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادائیگی کرنا ہوگی۔ ایگزیکٹو اکانومی کلاس والے کو 46 کلو بیگ اور 7 کلو ہینڈ کیری میں سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔   اکانومی کلاس میں حجاج کو 40 کلو بیگیج اور 7 کلو سامان ہینڈکیری میں لے جانے کی اجازت ہوگی۔ کم از کم40روزہ حج کرایہ کراچی سے جدہ بغیر ٹیکس ساڑھے سات سو ڈالر ،لاہور، اسلام آباد،جدہ مدینہ کرایہ800ڈالر بغیر ٹیکس ہو گا۔  دوسری کیٹگری(شولڈر)  میں کراچی سے جدہ مدینہ950 ڈالر  ،لاہور جدہ 1000 ڈالر (پیک سیزن)  آخری فلائٹس کا کرایہ کراچی سے1150 ڈالر ہوگا۔ لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور سے جدہ مدینہ1200ڈالر بغیر ٹیکس رکھا گیا۔ پی آئی اے کے مطابق حج2026 کے لئے بکنگ 10فیصد ایڈوانس(نان ریفنڈ ایبل)  کے ساتھ کروائی جا سکتی ہے۔