لاہور(آئی این پی )طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کیقتل کے مقدمے میں نامزد ملزم امیر فتح نے عبوری ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ملزم امیرفتح نے و کیل عابدساقی کی وساطت سے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا،درخواست میں پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہیکہ سیشن کورٹ نے حقائق کے برعکس درخواست گزار کی ضمانت خارج کی۔درخواست گزارکاجاوید بٹ کے قتل سیکوئی تعلق نہیں ہے،جے آئی ٹی نے ملزم کوقصوروارقراردیادرخواست میں کہا گیا ہیکہ درخواست گزارشامل تفتیش ہونے اورمکمل تعاون کیلئے تیارہے،لہذاعدالت درخواست گزار کی ضمانت منظور کرے۔