وزیراعلی خیبرپختونخوا کا دہشتگردی کے شواہد کے حوالے سے بیان گمراہ کن قرار

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعلی خیبرپختونخوا کا دہشتگردی کے شواہد کے حوالے سے بیان گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا دانستہ طور پردہشتگردی کیخلاف قومی بیانیے میں ابہام پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں، سہیل آفریدی کا افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے شواہد طلب کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک ہے۔پاکستان متعدد مواقع پرطالبان رجیم کو دہشتگردوں کی سہولت کاری کے مستند شواہد فراہم کرچکا ہے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا یہ بیان کہ دیگر ہمسایہ ممالک نے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی پر تذکرہ نہیں کیا جو حقائق کے منافی ہے۔یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ افغانستان دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے اور تمام پڑوسی ممالک بھی اِس کی دہشتگرد پالیسی سے تنگ ہیں