واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھ دار لوگ بیٹھے ہیں اور امریکا کی وجہ سے دنیا پہلے سے زیادہ محفوظ ہے۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ٹرمپ جونیئر نے وہ ویڈیو بھی شیئر کردی جس میں امریکی ٹی وی چینل سی این این کے نمائندے نک رابرٹسن بتا رہے ہیں کہ بھارت نے جنگ بندی کے لیے امریکا سے رابطہ کیا۔