اسلا م آباد (آئی این پی )ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے ۔دفتر خارجہ کے مطابق ترک صدر دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ‘وہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعاون، تجارتی تعاون سمیت مختلف شعبوں کو زیر بحث لایا جائے گا۔