اسرائیل کی شام میں 48 گھنٹوں کے دوران 480 فضائی حملے

اسرائیل کی شام میں 48 گھنٹوں کے دوران 480 فضائی حملے

اسرائیل نے حالیہ چند دنوں میں شام میں اپنی فضائی کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے اسٹریٹیجک فوجی اہداف پر 480 حملے کیے ہیں۔

 ان حملوں میں گولان ہائٹس کے مشرق میں واقع شامی فوجی اثاثوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جنہیں اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں 70 سے 80 فیصد تک تباہ کر دیا گیا۔ ان حملوں میں شام کے مختلف صنعتی اور فوجی مقامات بھی شامل ہیں، جن میں حمص اور حما کے علاقے شامل ہیں۔اسرائیل نے اپنی کارروائیاں مزید بڑھاتے ہوئے شام کے مختلف شہروں میں کئی اہم فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جن میں دُرعا اور بیضا کے علاقے شامل ہیں۔ یہ کارروائیاں اس وقت سامنے آئیں جب اسرائیل نے اپنی کارروائیوں کے دوران لبنانی حزب اللہ کے عناصر کو بھی نشانہ بنایا تھا