آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے سڈنی کے ایک مہنگے مضافاتی علاقے میں 137 سال پرانے ایک بڑے تاریخی گھر کی خریداری میں سب کو حیران کر دیا ہے۔
پیٹ کمنز نے یہ 1888 میں تعمیر شدہ دو منزلہ گھر 16 ملین آسٹریلوی ڈالرز میں خریدا ہے۔اس گھر کا محل وقوع ایک خصوصی ساحلی پٹی کے قریب ہے، اور اس کی تاریخ بھی دلچسپ ہے۔ یہ گھر 730 اسکوائر میٹر پر مشتمل ہے اور اس میں پانچ بیڈ رومز اور چار باتھ رومز شامل ہیں۔ اسے ماضی میں اہم امیر شخصیات کی ملکیت بھی رہ چکا ہے، جس سے اس کی تاریخی اہمیت اور قدر بڑھ جاتی ہے۔پیٹ کمنز اور ان کی اہلیہ بیکی بوسٹن، جو ایک انٹیریئر ڈیزائنر بھی ہیں، نے یہ گھر خاموشی سے خریدا ہے۔ اس سے قبل، انہوں نے 2021 میں 9.3 ملین ڈالر کا ایک اور گھر خریدا تھا، اور ایک اپارٹمنٹ 3.7 ملین ڈالرز میں فروخت کیا تھا۔ اس حالیہ خریداری سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پیٹ کمنز آسٹریلیا کے سب سے امیر اور دولت مند ایتھلیٹس میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق، پیٹ کمنز کرکٹ کنٹریکٹس اور اسپانسر شپ سے سالانہ تقریباً 10 ملین ڈالرز کماتے ہیں، جو ان کی مالی حیثیت کو ظاہر کرتا ہے۔