سکولز اپ گریڈ کرنے کی تیاری

 فیزیبلٹی رپورٹ طلب کرلی گئی ،محکمہ سکول نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہوں کو مراسلہ بھیج دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہزاروں پرائمری، مڈل ،ہائی سکولوں کی اپ گریڈیشن کرنے کے لئے ایجوکیشن اتھارٹیز سے فیزیبلٹی رپورٹ طلب کرلی گئی۔ تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور،شیخوپورہ،ننکانہ اور قصور سے 18 مارچ تک فزیبلٹی رپورٹ مانگ لی گئی۔گوجرانوالہ ،گجرات،سیالکوٹ اور حافظ آباد سے 19 مارچ ،نارووال،راولپنڈی،اٹک اورمنڈی بہا ئوالدین سے 20مارچ ،مظفرگڑھ،ملتان،لودھرا ں اورخانیوال سے 26 مارچ تک فزیبلٹی رپورٹ مانگ لی گئی۔اسی طرح وہاڑی،فیصل آباد،جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ سے 28 مارچ تک رپورٹ جمع کر انے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ فزیبلٹی رپورٹ پنجاب محکمہ کے بنائے گئے ایس اوپیز کیمطابق ہونی چاہیے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہوں کو مراسلہ بھجوا دیا۔