ملک کے بیشتر علاقے13جون تک شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے:محکمہ موسمیات
اسلام آباد (آئی این پی )ملک بھر میں سورج سوا نیزے پر،درجہ حرارت 50 ڈگری کے قریب پہنچ گیا ۔محکمہ موسمیات کیمطابق بھکر میں درجہ حرارت 50 ڈگری کے قریب پہنچ گیا،بھکرمیں درجہ حرارت 49.5 ڈگری،53 ڈگری محسوس کیا جارہا ہے،سرگودھا میں درجہ حرارت 46 ریکارڈ کیا جارہا ہے،ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے شہید بینظیرآبادمیں گرمی 57 ڈگری کی محسوس کی جارہی ہے، بہاولپورکا درجہ حرارت 45 مگرمحسوس 56 ڈگری ہورہا ہے،لاڑکانہ میں درجہ حرارت 44 مگر شدت51 ڈگری جیسی ہے۔اس کے علاوہ سبی میں 46،فیصل آباد 45،لاہور 46 اورملتان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد اورپشاور میں پارہ 43.5 ڈگری تک پہنچ گیا،مظفر آبادمیں 40.5،کراچی اور کوئٹہ میں 33.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا،گرمی کی لہر13جون تک برقرار رہے گی۔