میساچوسٹس(آئی این پی) محققین کا کہنا ہے کہ اب مصنوعی ذہانت( اے آئی) کی مدد سے الزائمر کی بیماری کی پیشگوئی تقریبا 93 فی صد درستگی کے ساتھ کی جا سکتی ہے۔امریکا کی ریاست میساچوسٹس میں قائم ورسسٹر پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کے مطابق 800 سے زائد دماغی سکینز کے تجزیے نے اے آئی کو یہ صلاحیت دی کہ وہ دماغ میں ہونے والی ساختی تبدیلیوں کو پہچان سکے، جو ڈیمنشیا کی سب سے عام قسم یعنی الزائمر کے آغاز کا اشارہ دیتی ہیں۔یہ نتائج کئی برسوں کی اس تحقیق کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اے آئی نہ صرف الزائمر کے ابتدائی خطرات کی نشاندہی کر سکتی ہے بلکہ بیماری کے امکان کی پیشگوئی کرنے اور ایسے مریضوں کی شناخت میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے