پاکستانی سائن لینگویج کودہائیوں بعد اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)دہائیوں بعد پنجاب میں رائج پاکستانی سائن لینگویج کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے سائن لینگویج کو معیاری بنانے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ماہر اساتذہ اور محکمانہ افسروں پر مشتمل کمیٹی موجودہ نصاب اور تدریسی مواد کا جائزہ لیکر عالمی معیار کے مطابق سائن لینگویج کو اپ گریڈ کرے گی۔ خامیوں اور تضادات کی نشاندہی کے بعدالفاظ، گرائمر اور استعمال کو یکساں بنانے پر کام کیا جائے گا۔تعلیم، صحت، قانون اور میڈیا سمیت اہم شعبوں میں سائن لینگویج کے م ئوثر فروغ کو یقینی بنایا جائے گا، بہرے افراد اور متعلقہ تنظیموں سے بھی مشاورت کی جائیگی۔ کمیٹی محکمہ کو اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کریگی۔