لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں پر عائد رجسٹریشن لیوی فیس کیخلاف درخواست پر سماعت ،عدالت نے کیس مزید سماعت کیلئے سپیشل ڈویڑن بینچ کو بھجوا دیا۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر وکیل نے جسٹس خالد اسحاق کے روبرو بتایاکہ رجسٹریشن ایک ریگولیٹری فیس ہے ٹیکس نہیں، اسکا گاڑی کی قیمت سے کوئی معقول تعلق نہیں، ایک ہی نوعیت کی سروس کیلئے گاڑی کی قیمت پر ریونیو جنریشن کیلئے لیوی عائد کرنا غیر قانونی ہے، عدالت اسے کالعدم قرار دے۔ سرکاری وکیل نے بتایااسی نوعیت کے کیس ڈویڑن بینچ کے روبرو زیر سماعت ہیں،یہ بھی بھجوا دیا جائے جس پر عدالت نے کیس سپیشل ڈویڑن بینچ کو بھجوا دیا۔