داروغہ والا :مزدور چھت سے گر کر ہلاک

حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت بوٹا کے نام سے ہوئی ہ، عمارت پر پینٹ کا کام کر رہا تھا
 لاہور(کرائم رپورٹر)داروغہ والا میں عسکری بینک کے قریب کام کے دوران ایک مزدور چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدور عمارت پر پینٹ کا کام کر رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے نیچے آ گراحادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت بوٹا کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیاپولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے