نائب وزیراعظم نے پائیدار امن کے لئے سعودی عرب کی حمایت کو سراہا، دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطہ رکھنے پر بھی اتفاق کیا
پاک ازبک وزرائے خارجہ کا رابطہ،ازبکستان کی طرف سے پاکستان کی قیادت کی تعریف‘ امن اقدامات کی مکمل حمایت کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور لبنان پر بمباری پر اظہارِ تشویش کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ نے خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنمائوں نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش ظاہر کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے جنگ بندی کا مکمل احترام اور عملدرآمد پر زرو دیا، دونوں رہنمائوں نے خطہ میں امن اور استحکام برقرار رکھنے پر بھی زرو دیا۔اس موقع پر نائب وزیراعظم نے پائیدار امن کے لیے سعودی عرب کی حمایت کو سراہا، دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطہ رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔دریں اثناء ازبکستان نے پاکستان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے امن اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔دو ہفتہ کی جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیااور خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفا ق کیا گیا ۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ازبک وزیر خارجہ سے اہم ٹیلیفونک گفتگوہوئی جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ازبک وزیر خارجہ نے پاکستان کی قیادت کی تعریف کی اور امن اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ سے گفتگو ہوئی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کاجا کالاس کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہواجس میں اسحاق ڈار نے لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں پر دونوں رہنماؤں کا اظہارِ تشویش کیا