پنجاب حکومت کا 32 ٹن پلیسر گولڈ ذخائر سے جلد آمدن بنانے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے 32 ٹن پلیسرگولڈ ذخائر کو جلد آمدن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ معدنیات نے نیسپاک کو اٹک پلیسر گولڈ ذخائر پر ورکنگ کا ٹاسک سونپ دیا۔ ابتدائی طور پر 9 میں سے 5 پلیسر گولڈ بلاکس سے آمدن پر ورکنگ کی جائیگی۔نیسپاک 55 کروڑ 30 لاکھ کی لاگت سے پلیسر گولڈ ذخائر سے آمدن کا جامع سروے اور پلان تشکیل دے گا، محکمہ معدینات نے تفصیلی سروے کی مانیٹرنگ کے لیے بھی 4 کروڑ 30 لاکھ کے فنڈز طلب کرلئے ۔