ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور(آئی این پی)ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔حیدرآباد میں 10 سے 20 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا،20 کلوآٹے کا تھیلا 2400 سے بڑھ کر 2600 روپے کا ہوگیا۔چکی مالکان کا کہنا ہے100 کلو گندم کی بوری پر 13 سے 15 سو روپے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ پشاور میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو  تھیلے کی قیمت 200 روپے تک بڑھ چکی ہے۔دوسری جانب ذرائع فلار ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ سرکاری گندم کا اجرا نہ ہونے سے پنجاب میں آٹے کی قلت برقرار ہے جبکہ جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب میں بحرانی کیفیت بڑھ گئی