ن لیگ کے قائد نواز شریف ،سابق وزیر اعلیٰ حمزہ ، جنید صفدر نے بسنت منائی ، شہباز شریف نہ منا سکے
ہوٹلز کی بکنگ ڈبل ریٹس پر ہوئی ،90فیصد موٹر سائیکل سیفٹی راڈ لگائے گئے،،ڈرون سے چھتوں پر نگرانی کی
5 فروری تک ڈور پینا 10سے 15 ہزارمیں فروخت ہوا،15لاکھ سے زائد گھروں کی چھتوں پربسنت منائی گئی
لاہور (کرائم رپورٹر )شہر لاہور لانگ ویک اینڈ اہتمام پذیر ہو گیا ،ن لیگ کے قائد نواز شریف ،حمزہ شہباز، جنید صفدر ،مریم اونگزیب ،عظمی بخاری ،سمیت ن لیگی و سیاسی شخصیات نے اندرون شہر میں بسنت منائی۔ وزیر اعظم شہباز شریف مصروفیات کی بناء پر بسنت نہ مناسکے۔ بیرون ملک اور اندرون ملکوں کے لوگوں نے شہر لاہور کا رخ کیا ،فائیو، فور، تھری سٹار سمیت بڑے چھوٹے ہوٹلز کی بکنگ ڈبل ریٹس پر مکمل پیکڈ رہی، میلینیم نے جنریشن زی کو بسنت پر پتنگ بازی کرنا سیکھائی۔ ایکس جنریشن نے خوب مہمان نوازی کی۔ الفا جنریشن نے بھی ضد کر کیبسنت پر پتنگ اڑائی چھتوں پر خوب میلوں کا سماع بندھا ،رات کے اوقات میں آسمان روشنیوں سے روشن ہو گیا ،محتاط اندازے کے مطابق پتنگ ڈور خریدنے میں تقریبا دس ارب روپے کی خریدو فروخت کی گئی ،دوسری طرف سرکاری پتنگ ڈوڑ کی ایک ارب روپے کی خریداری کی ہوئی ،یکم فروری سے پانچ فروی تک ڈور پینا 10سے 15جبکہ چھ سے سات فروری تک ڈوڑ پنا 25ہزار روپیمیں فروخت ہوا ،تاوا گڈا 5سو ڈیڑھ تاوا 8سو روپے میں کھلے عام فروخت کیا گیا ،90فیصد موٹر سائیکل سیفٹی راڈ لگائے گئے ،پنجاب پولیس کے ڈراون سے مکینوں کی چھتوں پر نگرانی کی گئی ، 25سالوں کے بعد ہونے والی شہر میں بسنت نے لاہوریوں کو مہمان نوازی کرنے کا بڑا موقع دیا بڑی بسنت پر بڑی ،چھوٹی چھتوں کو اپنے اپنے مزاج سے سجایا گیا ،مردم شماری کے مطابق لاہور میں 15لاکھ سے زائد گھروں کی چھتوں میں اندرون شہر ،شمالی لاہور ،انارکلی، اسلام پورہ، سنت نگر مزنگ ،سمن اباد، گلشن راوی، اقبال ٹاون،گرین ٹاون ،ٹاون شپ ،ٹھوکر ،چونگی امرسدھو،والٹن،فردوس مارکیٹ ،مکہ کالونی ،گڑھی شاہو، اسٹیشن ،ملتان روڈ داروغہ والا، راوی روڈ،بادامی باغ ،ازادی چوک،سبزہ زار، موہنی روڈ، کریم پارک ، ،بند روڈ،کیو بلاک ماڈل ٹاون، اچھرہ باغبانپورہ ،رام گڑھ ،فتح گڑھ ،باٹا پور،شاہدرہ کے مکینوں نے اپنی چھتوں پر دن رات خوب بسنت اور موج میلہ منایا ،نئی آبادیوں سمیت کچھ پرانی ابادیوں میں ویلنشیاء ،رائیونڈ،مانگا، ایل ڈی اے ایونیو، مال روڈ ، ماڈل ٹاون ،گلبرگ ،کیولری، ڈیفنس ،جوہر ٹاون، ،واپڈا ٹاون ،کیمپس، ایکسپو سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں 30فیصد پتنگ بازی کی گئی ان علاقوں کیمکینوں نے اندرون شہرسمیت دیگر علاقوں کا رخ کر کے مہمان نوازی کیساتھ ساتھ بسنت منائی۔