اندھادھندوارداتوںشہری بے بس

شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات، موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات، موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو میں خالد سے 3لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون، داتا دربار میں ندیم سے 3لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون،مانگامنڈی میں عبدالشکور سے 3لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں احسن سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹائون میں آصف سے 2لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔نواب ٹائون اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ مصری شاہ، گوالمنڈی اور باٹا پور سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔