سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی

 ملک میں ہر قسم کے سونے کے زیورات،جیولری اور دیگر قیمتی پتھروں کی درآمد اور برآمد پر 60روزکے لیے پابندی عائد کردی گئی 
 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر 60روز کیلئے پابندی عائد کردی۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ آرڈر کے مطابق حکومت نے آئین کے تحت ملنے والے اختیارات کی بناء پر ملک میں ہر قسم کے سونے کے زیورات،جیولری اور دیگر قیمتی پتھروں کی درآمد اور برآمد پر 60روز کیلئے پابندی عائد کردی ہے یہ پابندی 6مئی سے نافذ العمل ہوگی۔