اگست میں 4ٹیموں کا ون ڈے ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ

وائٹ بال کرکٹرز کے لیے ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت لازمی ہے:ذرائع پی سی بی
 لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹرز کے اگست کے مہینے میں بیرونِ ملک لیگ کھیلنے کے امکانات کم ہو گئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگست میں 4 ٹیموں کا ون ڈے ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب پر کام جاری ہے۔کیریبیئن پریمئیر لیگ 7 اگست سے 20 ستمبر تک شیڈولڈ ہے، متعدد قومی کرکٹرز کو سی پی ایل میں شرکت کیلئے پی سی بی سے این او سی کی ضرورت ہے، کھلاڑیوں کو بتا دیا گیا ہے کہ اگست میں ون ڈے ٹورنامنٹ ہو رہا ہے، وائٹ بال کرکٹرز کے لیے ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت لازمی ہے۔