اسلام آباد ( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمہ میں گرفتار 65 سالہ خاتون شاہین اختر کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انسدادِ منشیات عدالت کو کیس کا ٹرائل 8 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیاہے پیرکو جاری کردہ تحریری حکمنامے میں کہاگیاہے کہ چالان پیش ہو چکا، ٹرائل جلد مکمل ہو سکتا ہے، ضمانت مسترد کی جاتی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے شاہین اختر کی ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔