پنجاب بھر میں سی آئی اے کا ڈھانچا تبدیل کرنے کی منظوری

راولپنڈی (آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کا ڈھانچا تبدیل کرنے کی منظوری دے دی جس کے تحت سی آئی اے کی جگہ سی سی ڈی قائم کیا گیاہے۔ اس بات کا فیصلہ پولیس آرڈیننس 2002 میں تبدیلی کرکے آرڈیننس 2025 کی منظوری کے بعد کیا گیا۔نئے ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ ہونگے ۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی کے پاس یونٹ افسران کے تبادلے کا اختیار ہوگا ۔ہر ضلع میں سی سی ڈی کا ایک جبکہ لاہور میں تین تھانے ہوں گے جہاں چوری، ڈکیتی، قتل، اغواء،بھتا خوری اور زیادتی کے واقعات کی تفتیش کی جائے گی جبکہ قبضہ مافیا سمیت دیگر 18 سنگین مقدمات کی تفتیش بھی سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کرے گا اسی طرح کسی بھی اہم اور بڑے مقدمہ کی تفتیش سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کی جائے گی اہم مقدمات کی تفتیش مقدمہ مدعی کی درخواست پر بورڈ افسران سی سی ڈی کو منتقل کریں گے۔