لیاقت آباد پولیس نے ملزم کو دھلے بازار سے پکڑ لیا، جینڈر سیل کے سپرد
لاہور (کرائم رپورٹر) لیاقت آباد پولیس نے سات سالہ بچی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مالک مکان کا بیٹا ہے، جس نے مبینہ طور پر بچی کو ورغلا کر گھر لے جا کر نازیبا حرکات کیں۔ بچی کے رونے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹا ئون اسد علی کے مطابق بچی کے والد افضل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو دھلے بازار سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مقدمہ جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹا ئون کا کہنا تھا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔