ایران سے تعلق ،بھارت اور ترکیے کی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں

 ایرانی حکومت کی مسلسل معاونت کرنیوالوں کیخلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی،سکاٹ
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا نے ایران سے تعلق کے الزام میں بھارت اور ترکیے کی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد کردیں ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے بھارت میں مقیم سنیل کمار شرما اور ان کی اہلیہ جسپریت پریتی  پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جب کہ سنیل کمار شرما سے منسلک 9 اداروں پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔اس کے علاوہ امریکا نے دونوں پر فراڈ کے ذریعے ایران کے خفیہ آئل ٹینکر نیٹ ورک کی معاونت کا الزام بھی عائد کیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ نیٹ ورک نے ایران سے تیل کی ترسیل والے جہازوں کو جعلی پرچم اور سرٹیفکیٹس فراہم کیے، ایران کے فضائی شعبے کی معاونت پر ترکیے کی کمپنی پر بھی پابندی لگادی۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایرانی حکومت کی مسلسل معاونت کرنے والوں کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی۔