ناگ پور (آئی این پی) بھارت میں رنگ پھینکنے پر ایک خاتون نے اپنے 4 سالہ پوتے پر گرم پانی ڈال دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناگ پور کے علاقے کوراڑی میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے غصے میں اپنے پوتے پر گرم پانی ڈال کر جلا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 سالہ پوتے اوم ہریش وانگے نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ گھر کے باہر پانی کی گن سے کھیل رہا تھا جس میں رنگ بھی بھرا ہوا تھا۔اوم نے بتایا کہ کھیلتے ہوئے اس نے اپنی دادی پر غلطی سے اسپرے کردیا جس سے وہ غصے میں آگئیں ہاتھ میں موجود گرم پانی کی بالٹی سے پانی ڈال دیا